عیدالاضحیٰ:زائد کرایہ، اوور لوڈنگ ،ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن تیز،سکواڈز تشکیل
ٹرانسپورٹ سٹیشنز پر مسافروں کو آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ،ون ویلنگ، زگ زیگ ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کے خلاف بھی خصوصی ایکشن جاری ،عیدالاضحیٰ کیلئے جامع ٹریفک پلان جاری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کا زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی سکواڈز تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔اس حوالے سے سی ٹی او ناصر جاوید رانا نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر بردار گاڑیوں پر اوورلوڈنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔ تمام ٹرانسپورٹ سٹیشنز پر مسافروں کو آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کا مالی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ سڑکوں پر خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ ون ویلنگ، زگ زیگ ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کے خلاف بھی خصوصی ایکشن جاری ہے ۔سی ٹی او نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے ، تمام عیدگاہوں پر ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی موجود ہوگی جبکہ تفریحی مقامات اور مویشی منڈیوں پر بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔