چار افراد نے شا دی شدہ دوشیزہ کو اغوا کر لیا
گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)چار افراد نے شا دی شدہ دوشیزہ کو اغوا کرلیا ۔
محلہ آ فتاب ٹاؤ ن کی فرزانہ بی بی نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی شادی شدہ بیٹی ماہ نور گھر میں موجود تھی کہ اسد اﷲ ، غلا م عباس اپنے دیگر دو سا تھیو ں کے ہمراہ آ گئے اور اسکی بیٹی کو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے۔ سٹی پولیس گوجرہ نے مغویہ اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔