وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے ویگن میں نصب کیا گیا خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیواء حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔