ضلع بندی و زبان بندی احکامات پر سخت عملدرآمد کی ہدایت
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او ساجد حسین نے ضلع بھر میں ضلع بندی اور زبان بندی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تھانوں میں روزانہ حاضری اور موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے ۔ڈی پی او نے کہا کہ مجاز اتھارٹی کے احکامات پر عملدرآمد قانون کا تقاضا ہے ۔ ضلع بندی کے تحت نامزد افراد کسی صورت ضلع میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔جبکہ زبان بندی کے احکامات کے تحت مقررہ افراد کسی بھی جگہ خطاب یا تقریر نہیں کر سکیں گے ۔