گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی میں لاکھوں روپے کی چوری
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر کے علاقہ گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی میں دن دیہاڑے چوری کی بڑی واردات پیش آئی جس میں نامعلوم چور گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئے ۔
متاثرہ خاندان کے مطابق واردات اس وقت ہوئی جب گھر کے افراد گاؤں میں ایک تقریب میں گئے ہوئے تھے ۔ متاثرین نے دعویٰ کیا ہے کہ چور تقریباً 40 لاکھ روپے نقدی اور 5 تولہ طلائی زیورات لے گئے ۔پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ایس پی اختر علی وینس اور ڈی ایس پی رانا مظہر الحق نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت دی۔