یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کے ممبران کا حلف

یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ  کے ممبران کا حلف

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پنجاب اسمبلی میں یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کے تحت منعقدہ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول عظیم احمد بٹ نے ملک رحمان روشن سے ڈسٹرکٹ لیڈر فیصل آباد کا حلف لیا۔

تقریب میں نوجوان قیادت کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور یہ پلیٹ فارم انہیں قومی فیصلہ سازی کے عمل سے جوڑتا ہے ۔ملک رحمان روشن نے کہا کہ وہ نوجوانوں کے مسائل اور ضلع فیصل آباد کی ترقی کیلئے اپنی آواز بلند کریں گے ۔تقریب کے دوران دیگر منتخب ممبران نے بھی حلف اٹھایا اور نوجوانوں کو سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے اقدام کو سراہا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں