شہری پر تشدد، نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا

شہری پر تشدد، نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا

ملز موں نے راشد علی کو ڈنڈوں سے مارا، مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں راشد علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ اس دوران ملز موں نے اسلحہ کے زور پر اسے قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور اس کی جیب سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں