خاتون کو ہراساں کر نیوالے 2 ملزم تعاقب کے دوران زخمی
ملز موں نے راہ گیر خاتون نازیبا حرکات کیں اور اس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں راہ چلتی خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور نازیبہ حرکات میں ملوث دو ملزمان پولیس تعاقب کے دوران زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک راہ گیر خاتون کو روک کر اسے ہراساں کیا، نازیبا حرکات کیں اور مبینہ طور پر اس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔پولیس کارروائی کے دوران ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہوگئے ۔ پولیس کے تعاقب پر وہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکے اور سڑک کنارے نصب کھمبے سے جا ٹکرائے ۔حادثے کے نتیجے میں دونوں ملز م شدید زخمی ہوگئے اور ان کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ پولیس نے انہیں زخمی حالت میں حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔