ڈی سی جھنگ کا دورہ، امتحانات شفاف بنانے کی ہدایت

ڈی سی جھنگ کا دورہ، امتحانات شفاف بنانے کی ہدایت

نقل کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں :علی اکبر بھنڈر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے امتحانی مرکز کا دورہ کر کے جاری امتحانات کے انتظامات، سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے امتحانی کمروں کا معائنہ کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کا شفاف اور منصفانہ انعقاد یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور امتحانی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جائے ۔انہوں نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شفاف امتحانی نظام میرٹ کے فروغ اور طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔ اس موقع پر متعلقہ افسروں نے بریفنگ بھی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں