پراپرٹی کا تنازع ،بدبخت بیٹے کی باپ اور بھائی کو دھمکیاں

پراپرٹی کا تنازع ،بدبخت بیٹے کی باپ اور بھائی کو دھمکیاں

اللہ دتہ کا بیٹا اور بہو دوسرے بیٹے کے گھر رہائش پذیر ،جانے سے انکاری ہو گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کے تنازع پر بدبخت بیٹے کی جانب سے اپنے والد اور بھائی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اللہ دتہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا اور بہو چند روز رہنے کے لئے اس دوسرے بیٹے کے گھر میں رہائش پذیر ہوئے بعد ازاں واپس جانے سے انکاری ہو گئے ۔ اور پراپرٹی کے تنازعے پر ملزم کی جانب سے اپنے باپ اور بھائی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں