انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری پروفیشنلز کے انٹرویوز مکمل

 انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری پروفیشنلز کے انٹرویوز مکمل

انٹرویوز کا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور حکومتی ہدایات کے مطابق مکمل کیا گیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام 2026-27 کے تحت ویٹرنری گریجویٹس (ویٹس) اور پیرا ویٹرنری پروفیشنلز (پیرا ویٹس) کے انتخاب کے لیے انٹرویوز ڈپٹی کمشنر کمپلیکس چنیوٹ میں منعقد ہوئے ۔انٹرویوز کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) واثق عباس ہرل نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک چنیوٹ ڈاکٹر عطا سبحانی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شہباز احمد، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ پیتھالوجی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد ڈاکٹر محمد ناصر بھایہ اور ڈاکٹر محمد آصف اے ڈی آئی او بھی موجود تھے ۔سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد تمام اہل امیدواروں کے انٹرویوز لیے ۔ انٹرویوز کا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور حکومتی ہدایات کے مطابق مکمل کیا گیا۔ڈاکٹر عطا سبحانی نے اس موقع پر کہا کہ چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام نوجوان لائیوسٹاک پروفیشنلز کے لیے ایک اہم اور انقلابی اقدام ہے ، جس کے ذریعے انہیں عملی تجربہ، پیشہ ورانہ تربیت اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو اپنے شعبے میں عملی مہارت حاصل کرنے اور مستقبل میں بہتر پیشہ ورانہ کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں