نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں،ڈی سی جھنگ

نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں،ڈی سی جھنگ

ڈپٹی کمشنر نے مختلف امتحانی کمروں کا معائنہ کیا ،شفافیت اور مانیٹرنگ کا جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے امتحانی مراکز پر تعینات عملے کو ہدایت کی ہے کہ نقل کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور امتحانی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے یہ ہدایات امتحانی مراکز کے دورے کے دوران جاری امتحانات کے انتظامات، سکیورٹی صورتحال، شفافیت اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف امتحانی کمروں کا معائنہ کیا اور امتحانات کے انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے امتحانی عملے سے ملاقات کرتے ہوئے ہدایت کی کہ امتحانات کے شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شفاف امتحانی نظام میرٹ کے فروغ اور طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ، لہٰذا اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور امتحانی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں