ٹوبہ: اکال والا روڈ پر پرانے بجلی پولز شہریوں کیلئے خطرہ

ٹوبہ: اکال والا روڈ پر پرانے بجلی پولز شہریوں کیلئے خطرہ

خالی پولز سڑک کے درمیان ہونے کی وجہ سے حادثات کاباعث بن رہے :شہری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اکال والا روڈ پر سڑک کنارے نصب خالی بجلی کے پرانے پولز شہریوں اور مسافروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق چار سال قبل اکال والا روڈ کی تعمیر و توسیع کے دوران واپڈا کی جانب سے پولز کی ری لوکیشن کا کام شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت نئے پولز نصب کر کے تاریں اور ٹرانسفارمرز نئی لائن پر منتقل کر دیے گئے ، تاہم پرانے پولز تاحال سڑک پر موجود ہیں۔شہریوں کے مطابق یہ خالی پولز سڑک کے درمیان ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں، جبکہ رات کے وقت یہ واضح نہ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے ٹکرانے کے متعدد واقعات بھی پیش آ چکے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ محکمے سے فوری طور پر پرانے پولز ہٹانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں