مذہبی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کیلئے مشاورتی تقریب

 مذہبی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے  کیلئے مشاورتی تقریب

لاہور(سیاسی نمائندہ،خبر نگار)انسانی حقوق کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کیلئے ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن اور محکمہ انسانی حقوق پنجاب کے زیر اہتمام ہیومن رائٹس گورننس پراجیکٹ کی افتتاحی و مشاورتی تقریب ہوئی۔۔۔

 صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ ،صدر ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن ساجد کرسٹوفر، رکن پنجاب اسمبلی اعجاز عالم آگسٹین، چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا عاصم مخدوم، چیئرمین یونائیٹڈ انٹرفیتھ آرگنائزیشن ماڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل ،ایم پی ا یز عظمیٰ کاردار ، آصفہ خان،ثمرین تاج، ماریہ طلال، فضہ میمونہ ، رخسانہ شفیق ودیگرنے شرکت کی۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے خطاب میں کہا پنجاب حکومت انسانی حقوق کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ ساجد کرسٹوفر اور اعجاز عالم نے کہا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں