فرید ٹاؤن :گھر کے تالے توڑ کر سولر پلیٹیں اور بیٹریاں چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقے فرید ٹاؤن میں گھر کے تالے توڑ کر سولر پلیٹیں، بیٹریاں، پنکھے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
متاثرہ شہری محسن نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے گھر کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں سولر پلیٹیں، بیٹریاں، پنکھے ، تاریں اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔