ون ویلنگ کرنے والے دو موٹرسائیکل سوار گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے دو افراد گرفتار کر لیے گئے ۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے عبداللہ پور کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار کیا جو ون ویلنگ کر کے ٹریفک کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔