انوکھی واردات، چلتے ٹرالر سے لا کھو ں کے چاول چوری کرلئے

 انوکھی واردات، چلتے ٹرالر سے  لا کھو ں کے چاول چوری کرلئے

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)چورو ں کی انوکھی واردات، چلتے ٹرالر سے لا کھو ں کے چاول چوری کرلئے ۔

 چک نمبر 409 ج ب کا ٹرا لہ ڈرائیور بار رحمن اپنے ٹرا لر پر فیصل آ باد سے چاولو ں کی بوریا ں لوڈ کرکے ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہا تھا کہ گوجرہ کے قریب ٹوبہ روڈ با ئی پا س پر چورو ں نے چلتے ٹرا لر پر چڑھ کر چاولو ں کی بوریا ں نیچے پھینک دیں اور 855 کلو چاول ڈا لے پر لوڈ کرکے فرار ہو گئے ۔دوسری واردات میں چک نمبر 298 ج ب کے رضوا ن نے اپنی موٹر سا ئیکل گھر کے باہر کھڑی کر رکھی تھی جو چور لے گئے ۔ اطلا ع پر سٹی پولیس نے مقدمات درج کرکے چورو ں کی تلا ش شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں