امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے: وزیراعظم کی توثیق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد ایم او یو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، امریکا بحری ناکہ بندی ختم، ایران آبنائے ہرمز کو کھول دے گا، ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولے گا اور امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے گا۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 18, 2026
شہباز شریف نے کہا کہ بطور ثالث میں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے، سوئٹزر لینڈ میں (کل) 19 جون کو تاریخی تقریب منعقد ہو گی، انہوں نے کہا کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز 19 جون سے ہو گا۔
وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر پزشکیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد معاہدہ خطے میں مشترکہ خوشحالی کی بنیاد بنے گا۔
شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی سفارتکاری نے ممکنہ بڑے تصادم کو روکا، وزیراعظم نے امریکی مذاکراتی ٹیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت بے لوث خدمات اور فیصلہ کن کردار سے تاریخی پیشرفت ہوئی۔