اسرائیلی حملے: لبنان میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 884 تک پہنچ گئی
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 884تک پہنچ گئی ہے۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 11,856 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جنوبی لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں اور زمینی پیش قدمی کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھروں سے بے دخل ہونا پڑا ہے۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ جاری کشیدگی کے باعث انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔