فلسطین کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کی توسیع کی شدید مذمت

غزہ: (دنیا نیوز) فلسطینی وزارتِ خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کی توسیع کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

فلسطینی وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی آبادکاری کے 576 رہائشی یونٹس اور الخلیل کے وسط میں ایک مذہبی مدرسے کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منظوری اسرائیل کی ہائر پلاننگ کونسل نے دی جبکہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیلی آبادکار بستیاں غیرقانونی تصور کی جاتی ہیں۔

فلسطینی وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر فوری طور پر تمام آبادکاری سرگرمیاں روکنے کے لیے دباؤ ڈالے اور ان اقدامات کو کالعدم قرار دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں