امریکہ اور ایران نے جنگ ختم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے، معاہدہ نافذ العمل ہوگیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد معاہدہ نافذ العمل ہوگیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے صدور نے مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کیے ہیں، معاہدے پر دستخط پہلے جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہونا تھے، تاہم ایک ثالث ملک کے سفارتکار اور ایک دوسرے ذریعے نے بدھ کے روز بتایا کہ فریقین کے درمیان اس عمل کو پہلے مکمل کرنے اور جلد عملدرآمد شروع کرنے پر بات چیت جاری تھی۔

سفارتی ذریعے کے مطابق اس پیشرفت کا مقصد آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنا تھا، کیونکہ دونوں فریق اس معاملے پر پہلے ہی متفق تھے، اس عمل میں ایک وجہ وائٹ ہاؤس پر معاہدے کے متن کو جاری کرنے کیلئے بڑھتا ہوا سیاسی دباؤ بھی ہو سکتا ہے۔

ایک ذریعے نے دعویٰ کیا کہ ایران نے شرط رکھی تھی کہ معاہدے کا متن باضابطہ دستخط سے پہلے جاری نہ کیا جائے، اور یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کے دباؤ کا نتیجہ نہیں تھا۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے بدھ کے روز بریفنگ کال میں صحافیوں کو معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس کے بعد کئی دنوں سے جاری ابہام ختم ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں