امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا
جنیوا: (دنیا نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پاکستانی ایڈوانس وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایڈوانس وفد میں دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں جو دستخطی تقریب کے انتظامات اور سفارتی امور کو حتمی شکل دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی کل صبح سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے، جہاں وہ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، پاکستانی وفد امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر ہونے والی باضابطہ دستخطی تقریب میں شرکت کرے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ دستخط کی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں منعقد ہوگی، جہاں مختلف ممالک کے نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔