جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب
اسلام آباد:(دنیا نیوز) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون 2026 کو طلب کر لیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جون کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہو گا، اجلاس میں ججز کی تقرری اور کارکردگی جانچنے کے قوانین پر غور ہوگا۔
دوسری جانب آئینی بنچوں کے ججز کی نامزدگی کے معیار کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہو گا، ججز انٹرویو رولز کا ڈرافٹ بھی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں غور کے لیے پیش کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ممبران بذریعہ زوم بھی شریک ہو سکیں گے۔