فرانسیسی صدر کا ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیر مقدم

پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیر مقدم کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا مفاہمتی یادداشت دیرپا امن کی راہ ہموار کرتی ہے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں مدد دے گی۔

ایمانوئل میکرون کے مطابق یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جو مستقبل میں توانائی کی قیمتوں میں کمی کا باعث بن سکتی ہے اور عالمی معیشت کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکا معاہدہ مستقل امن کی راہ ہموار کرتا ہے، معاہدہ آبنائے ہرمز کو بغیر ٹول کے کھولنے کی اجازت دیتا ہے، معاہدے کے ساتھ ہی 60 دن کی ایک اور مدت شروع ہوگی۔

فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ 60 روز میں جوہری و بیلسٹک معاملات اور دیگر امور پر بات ہوگی، یہ امن کا ایک موقع اور ہمارے لئے خوشخبری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں