ضلعی امن کمیٹی کے ارکان کا محرم انتظامات پر دورہ سمندری

ضلعی امن کمیٹی کے ارکان کا  محرم انتظامات پر دورہ سمندری

سمندری(نمائندہ دنیا)ضلعی امن کمیٹی کے ارکان نے سمندری کا دورہ کیا۔ محرم کے سلسلہ میں انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر قمرمحمود منج کی صدارت میں میونسپل کمیٹی میں ہ اجلاس میں شرکت کی۔

عشرہ محرم میں امن وامان وانتظامی امور کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈی ایس پی آفتاب صابر ، چیف آفیسر طاہر فاروق ٹی او آر زاہد فریداور متعلقہ افسر بھی شریک ہوئے ۔وفد کو مجالس اور جلوس کے روٹس کا معائنہ کروایا گیا۔مقامی انتظامیہ نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کو بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں