بیکری آئٹمز پر وزن درج کرنے کیلئے 5 دن کی مہلت

 بیکری آئٹمز پر وزن درج  کرنے کیلئے 5 دن کی مہلت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کنٹرولر ویٹ اینڈ میئرز/ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز ایم عرفان نے بیکریز مالکان کو اپنی تیار کردہ بیکری آئٹمز پر وزن درج کرنے کیلئے 5 دن کی مہلت دیدی اور واضح کیا کہ۔۔۔

مہلت ختم ہونے کے بعد کریک ڈاؤن کیا جائے گا اور وزن پورا و درج نہ ہونے پر متعلقہ قوانین کے تحت ایکشن اور بھاری جرمانے ہونگے انہوں نے مختلف بیکریز کا دورہ کیا اور وزن درج نہ ہونے پر وارننگ جاری کی۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بیکری آئٹمز خریدتے وقت تاریخ تنسیخ کے ساتھ درج وزن بھی چیک کریں اور پورا وزن نہ ہونے پر فوری اطلاع کر یں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں