لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا پلز پروگرام کے تحت گھر گھر سروے جاری
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )انچارج اراضی سنٹر جڑانوالہ ذیشان اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام پلز پروگرام کے تحت گھر گھر سروے جاری ہے ۔
یہ سروے مکمل طور پر مفت ہے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جا رہی۔ سروے ٹیمیں ہر گھر جا کر ملکیت سے متعلق دستاویزات، فرد، شناختی کارڈ یا بجلی کے بل کو خصوصی ایپ کے ذریعے سکین کر رہی ہیں۔ تمام معلومات لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مرکزی کمپیوٹر سسٹم میں محفوظ کی جائینگی، جہاں یہ ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوتا رہے گا۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سروے ٹیموں کیساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ زمینوں اور جائیدادوں کا ریکارڈ جدید خطوط پر محفوظ اور اپ ڈیٹ کیا جا سکے ۔