معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا دکانداردھرلیاگیا
مکوآنہ(نمائندہ دنیا)معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر فوری نوٹس، بچی کے استحصال کی کوشش کرنے والا دکاندار زیادہ دیر قانون سے نہ بچ سکا ۔ایس ایچ او تھانہ صدر علی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چک 237کھڈیاں وڑائچا ں کارہائشی ملزم لیاقت کو گرفتارکیا۔ملزم نے دکان پر آئی کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ایس ایچ او تھانہ صدر کاکہناتھاکہمعصوم بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں،ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔