یکم محرم کو ضلع بھر میں 4 جلوس اور 61 مجالس کا انعقاد

 یکم محرم کو ضلع بھر میں 4 جلوس  اور 61 مجالس کا انعقاد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یکم محرم کو ضلع بھر میں 4 جلوس اور 61 مجالس کا انعقادہوا ،تین سو زائد پولیس افسرو و جوان سکیورٹی پر مامور رہے ۔

 تمام پروگرامز پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاگیا۔اس حوالے سے ڈی پی اوڈاکٹرنوید عاطف کا کہنا تھا کہ مجالس, جلوسوں پر فور لیئر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، اہم جلوسوں پر واک تھروگیٹ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب اور ایلیٹ فورس کی نفری تعینات کی گئی ہے محرم کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں