منہاج القرآن کے تحت ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کی اختتامی تقریب

 منہاج القرآن کے تحت ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کی اختتامی تقریب

تحریک منہاج القرآن نئی نسل کو قرآن سے جوڑنے کے مشن پر گامزن :ڈاکٹر رفیق

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن و نظامتِ ای پی ڈی کے زیر اہتمام ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کی اختتامی تقریب میں 6 سو زائد مرد و خواتین نے شرکت کی۔ 10روزہ تربیتی ورکشاپ میں قرآن فہمی، ترجمہ، عربی زبان کے موضوعات پر تربیت دی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رفیق نجم تھے ۔ اختتامی تقریب میں طلبہ، اساتذہ، مذہبی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کورس کا مقصد نوجوان نسل کو علوم القرآن سے روشناس کروانا اور انہیں قرآن حکیم کو اپنی زندگی کا عملی حصہ بنانے کی ترغیب دینا تھا۔ڈاکٹر رفیق نجم نے خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن نوجوان نسل کو قرآن سے جوڑنے کے عظیم مشن پر گامزن ہے ۔ قرآن کریم صرف پڑھنے کی نہیں بلکہ سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی مقدس کتاب ہے ۔ ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ سعید رضا بغدادی نے بتایا کورس میں قرآن مجید کی تلاوت، ترجمہ، بنیادی تفاسیر اور عملی زندگی میں قرآن حکیم کے اصولوں کا اطلاق سکھایا گیا۔ تقریب میں علامہ محمودمسعودقادری،علامہ سرفراز قادری،علامہ احمدوحیدقادری، پروفیسر آصف رضا، میاں انوارالحق، میاں ریحان مقبول،علامہ عزیزالحسن اعوان،رانارب نوازانجم،ملک غلام حسین،میاں سہیل مقصود،ملک شبیر ایڈووکیٹ، اشفاق ہمزالی،راناغضنفر ،علامہ اخترحسین اسد،علامہ اقبال اکرم،شاہدسلیم مصطفوی، ارشدمغل، ملک سرفرازقادری،میاں ظہور انور،عارف نیازی، میاں ساجد ،حافظ سرفراز، زاہد اقبال طاہر،حافظ محمود الحسن،قاسم ابرارودیگرنے خصوصی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر کورس مکمل کرنیوالے شرکا کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں