سرکاری اداروں میں خورد برد بندکی جائے :اسلم بھلی

سرکاری اداروں میں خورد برد بندکی جائے :اسلم بھلی

عوام ٹیکس سے انکاری نہیں مگر کوئی یہ تو بتائے کہ ٹیکسوں کی رقوم کہاں جاتی ہیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق نائب صدر و سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر اسلم بھلی،جنرل سیکریٹری شیخ فاضل، چیئرمین میاں عبدالمنان اورسینئر عہدیداروں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سخت ہدایات کے باوجود ملک کے ہر سرکاری ادارے میں افراتفری، بے ایمانیاں اور بے ضابطگیاں اسقدر بڑھ چکی ہیں کہ عوام سے ٹیکس بھی لئے جا رہے ہیں اسکے باوجود ملک پر اربوں ڈالر قرضوں کا بوجھ ہے جو مزید بڑھتاجا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک وسائل کا بے دریغ ضیاع بند نہیں ہوگاعوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھتا رہیگا ۔ اسلم بھلی نے کہا کہ محب وطن تاجر اور عوام ٹیکسوں کا بھاری بوجھ اٹھانے سے انکاری نہیں لیکن کوئی انہیں یہ بھی تو بتائے کہ ٹیکسوں کی رقوم کہاں جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ ایک موسائیکل سوار کسی چوراہے پر ٹریفک کی خلاف ورزی کرے تو قانون توڑنے کے جرم میں اسے دھر لیا جاتاہے لیکن اربوں روپے کی بد دیانتی کے شواہد پر کسی کی نظر نہیں پڑتی ۔پہلے سرکاری اداروں میں ہونیوالی خورد برد بندکی جائے اسکے بعد سگنل توڑنے اور ہیلمٹ نہ پہننے یا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانوں کی شرح میں اضافہ کیاجائے یکطرفہ ٹریفک نہ چلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں