ڈی پی او کامحرم پر جلوس،امام بارگاہوں کی سکیورٹی کاجائزہ

ڈی پی او کامحرم پر جلوس،امام بارگاہوں کی سکیورٹی کاجائزہ

مجالس،جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے :ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ،چناب نگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے محرم الحرام کے حوالے سے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا ۔ڈی پی او نے جلوس،امام بارگاہوں کے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ حساس پوائنٹس، داخلی اور خارجی راستوں،چھت ڈیوٹی پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے منتظمین سے ملاقات کی۔سکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔اس حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ،محرم کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے محرم الحرام کے دوران تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا جائے ۔ڈی پی او ڈاکٹرنوید عاطف نے عوامی مسائل بھی سنے اور درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے اورکمپلینٹ سیل افسروں کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں