عمر فاروقؓ کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منایا جائے :امجد بلوچ
حکومت یوم شہادت کو سرکاری سطح پر منانے کیلئے ہر سال عام تعطیل کا اعلان کرے
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)تحصیل اٹھارہ ہزاری میں اہلسنت والجماعت تحصیل اٹھارہ ہزاری کی جانب سے حضرت علی المرتضیٰؓ اور سیدنا عمر فاروق ؓکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے اور یکم محرم کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منائے جانے کیلئے کارکنان کی جانب سے مطالبتی جلوس نکالا گیا ۔ جلوس نواحی علاقوں روڈوسلطان اور سلطان لاشاری صدر اہلسنت والجماعت سردار امجد خان بلوچ کی قیادت میں اٹھارہ ہزاری چوک میں پہنچا وہاں مختلف علاقوں سے آنے والے ریلیاں جلوس کی شکل میں کارکنان اس جلوس میں شامل ہوئے ۔امجد خان بلوچ ودیگرمقررین نے سیدنا عمر فاروق ؓ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا مطالبہ کیا ۔ جلوس اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا جھنگ ایوب چوک اختتام پزیر ہوا جہاں قائد اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ احمد لدھیانوی ضلعی صدر اہلسنت والجماعت جھنگ حافظ خالد جھنگوی ،قاری رفیق حیدری ودیگر مذہبی سیاسی رہنمائوں نے سیدنا عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی خدمات جرات وبہادری عدل و انصاف پر مبنی فیصلہ اسلامی فتوحات آج بھی اسلام کا چہرہ روشن ہے ان کو خراج تحسین پیش کیاگیااور حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس یوم کو سرکاری سطح پر منائے جانے اور ہر سال عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔