پراپرٹی تنازع پر شہری پر تشدد، انگلیاں توڑ دیں

 پراپرٹی تنازع پر شہری پر تشدد، انگلیاں توڑ دیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پراپرٹی کے تنازع پر شہری کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی انگلیاں توڑ دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن میں ذیشان جاوید نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے مشترکہ پراپرٹی کے تنازع پر اس کے کزن کو قابو کر کے بدترین تشدد کیا جس سے اس کی ہاتھ کی انگلیاں ٹوٹ گئیں۔ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں