کلہاڑیوں اور اسلحہ سے شہریوں پر تشدد کرنیوالے 2ملزم گرفتار

 کلہاڑیوں اور اسلحہ سے شہریوں پر تشدد کرنیوالے 2ملزم گرفتار

درخت کاٹنے سے روکنے پر طارق وغیرہ نے بھائیوں ابراہیم اور ثاقب پرحملہ کیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ستیانہ کے علاقے میں کلہاڑیوں اور اسلحہ سے شہریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق درخت کاٹنے سے منع کرنے پر ملزموں طارق اور صادق نے دو بھائیوں محمد ابراہیم اور ثاقب پر کلہاڑیوں اور پسٹل کے وار کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔تھانہ ستیانہ پولیس نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں