سابقہ دشمنی پر گھر میں گھس کر ماں اور بیٹوں پر تشدد، توڑ پھوڑ
عثمان ٹاؤن میں احسن ندیم کے گھر دھاوابولاگیا ہ، سامان کو نقصان ،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے عثمان ٹاؤن میں سابقہ دشمنی کی بناء پر مخالفین نے گھر میں گھس کر ماں اور بیٹوں کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری احسن ندیم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ اپنے بھائی اور والدہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران مخالفین زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزموں نے گھر میں موجود گھریلو سامان اور دکان کے قیمتی سامان کی بھی توڑ پھوڑ کی جس سے بھاری نقصان ہوا۔ واردات کے بعد ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔