معمولی رنجش پر شہری پر اسلحہ اور چھریوں سے حملہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)معمولی رنجش کی بنا پر شہری کو اسلحہ اور چھریوں سے حملہ کر کے لہولہان کر دیا گیا۔
تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کے اندراج کے لیے الزبتھ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس کے بیٹے کو قابو کر کے معمولی رنجش پر چھریوں اور اسلحے سے تشدد کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔