گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ،دکاندارگرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والی دکاندار کو گرفتار کرلیا۔ جو علاقہ مکینوں کے لئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔