امانت کی رقم ہضم کرنے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

امانت کی رقم ہضم کرنے اور  دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں حاصل کی گئی امانت کی رقم واپس نہ کرنے اور دھمکیاں دینے کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے ظفر نامی شہری نے بتایا کہ ملزم دانیال نے قریبی تعلقات کی بنا پر اس سے لاکھوں روپے بطور امانت حاصل کیے ، لیکن مقررہ وقت پر واپس کرنے کے بجائے رقم ہضم کر لی اور مطالبہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں