غیر ملکی ٹی وی چینل کی مدد سے جواء کروانے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)غیر ملکی ٹی وی چینل کی مدد سے جواء کروانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے جواد کلب چوک کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ٹی وی چینل کی مدد سے جواء کروانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، جو قانون کی دھجیاں اڑانے میں مصروف تھا۔ ملزم کے قبضے سے نقدی، موبائل فونز، ایل ای ڈی اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔