کمسن لڑکی سے غیر اخلاقی حرکات، ملزم فرار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گھر کے دروازے پر کھڑی کمسن لڑکی سے غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے ملزم فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں طاہر جاوید نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی گھر کے دروازے پر موجود تھی جب ملزم نے اسے قابو کر کے غیر اخلاقی حرکات کیں اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔