اراضی پر مبینہ قبضہ کی کوشش، مقدمہ درج

اراضی پر مبینہ قبضہ کی  کوشش، مقدمہ درج

کمالیہ (نمائندہ دنیا)تھانہ صدر پولیس نے اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

موضع گھلے کے رہائشی مدثر علی نے پولیس کو بتایا کہ سعید احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی ملکیتی اراضی پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے لیس ہو کر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا،پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں