گوجرہ :خاتون پر تشدد، مقدمہ درج
گوجرہ (نمائندہ دنیا)ملت ٹاؤن میں خاتون پر تشدد کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوثر زوجہ محمد یوسف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ چھ ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر کریماں بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔