جھنگ بائی پاس پر حادثہ، 2 افراد زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ بائی پاس چنیوٹ روڈ پر کراسنگ کے دوران سرکاری وین اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے حمزہ اور ارسلان کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت طبی سہولت فراہم کی اور شہریوں کو ہدایت کی کہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گریز کریں۔