ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، شہری شدید پریشان

 ایل پی جی کی قیمتوں میں  اضافہ، شہری شدید پریشان

کمالیہ (نمائندہ دنیا)ایل پی جی کے گھریلو سلنڈروں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

شہریوں کے مطابق اوگرا کی جانب سے قیمت تقریباً 3600 روپے مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں سلنڈر 6000 روپے یا اس سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے ۔مہنگائی کے باعث گھریلو صارفین، چھوٹے ہوٹل مالکان اور دکاندار شدید متاثر ہیں جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں