کنسٹیٹیونٹ کالج ٹوبہ میں انڈر گریجویٹ داخلوں کا آغاز
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے کنسٹیٹیونٹ کالج ٹوبہ میں تعلیمی سال 2026-27 کے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں پرنسپل سب کیمپس پروفیسر ڈاکٹر راشد وسیم خاں نے کہا کہ ادارہ معیاری تعلیم، جدید تحقیق اور عملی تربیت کے ذریعے طلبہ کو دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنا رہا ہے ۔ ادارے کا مقصد صرف ڈگریوں کا اجرا نہیں بلکہ ایسے ہنر مند، باصلاحیت اور ذمہ دار گریجویٹس تیار کرنا ہے جو قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ داخلوں کے لیے میرٹ 30 فیصد میٹرک، 30 فیصد انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور 40 فیصد انٹری ٹیسٹ پر مشتمل ہوگا۔انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر درخواستیں جمع کروائیں اور مفت آن لائن اپلائی سروس سے فائدہ اٹھائیں۔