ٹو بہ :محرم الحرام سکیورٹی کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد

ٹو بہ :محرم الحرام سکیورٹی کے  لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی استعداد کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی مرکزی امام بارگاہ چک نمبر 331 ج ب میں موک ایکسرسائز منعقد کی گئی، جس کا مقصد حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا اور ہنگامی ردعمل کے نظام کو بہتر بنانا تھا۔مشق میں سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ، وارڈنز، ریسکیو 1122، پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بھرپور شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں