جڑانوالہ :محرم کے دوران صفائی کے خصوصی انتظامات جاری

جڑانوالہ :محرم کے دوران صفائی  کے خصوصی انتظامات جاری

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)محرم الحرام کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ستھرا پنجاب ایجنسی ملک احسن سلیم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات اور مثالی صفائی کے انتظامات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام جلوسوں کے راستوں، امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات پر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ صفائی عملہ محرم الحرام کے دوران مکمل طور پر متحرک رہے گا اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں