کمالیہ:محرم الحرام کے دوران سول ڈیفنس کے سخت سکیورٹی اقدامات
کمالیہ (نمائندہ دنیا)محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزادارانِ کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ سول ڈیفنس بھرپور انداز میں متحرک ہے۔
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ریزیلینس کور تسنیم علی خان، ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ اور سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عملے اور وارڈنز نے مجالس و جلوسوں کے روٹس کی ٹیکنیکل سویپنگ اور چیکنگ کی۔اس دوران داخلی و خارجی راستوں، اطرافی علاقوں اور حساس مقامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی بروقت نشاندہی ہو سکے ۔ وارڈنز جلوسوں کے آگے اور پیچھے تعینات رہے اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے شرکاء کی چیکنگ کا عمل جاری رکھا گیا۔