ہارڈشپ الاؤنس :مستحق فنکاروں میں دو، دو لاکھ کے چیک تقسیم

 ہارڈشپ الاؤنس :مستحق فنکاروں میں دو، دو لاکھ کے چیک تقسیم

فنکاروں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل :مقبول احمد ملک

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد کی جانب سے مستحق فنکاروں میں دو، دو لاکھ روپے مالیت کے ہارڈشپ الاؤنس کے چیک تقسیم کیے گئے ۔ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد مقبول احمد ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضا نے مستحق فنکاروں میں امدادی چیک تقسیم کیے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر مقبول احمد ملک نے کہا کہ پنجاب کونسل آف آرٹس فنکاروں کی فلاح و بہبود، مالی معاونت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنکار ہمارے ثقافتی ورثے کے امین ہیں اور مشکل حالات میں ان کی معاونت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ہارڈشپ الاؤنس کا مقصد ایسے فنکاروں کی مالی مدد کرنا ہے جو بیماری یا دیگر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں